Saturday, 31 October 2026

ہاں کھلونوں کی بن میں جی لوں گا

 ہاں کھلونوں کی بِن میں جی لوں گا

مجھ کو روٹی تو دو خُدا کے لیے

میری غُربت تمہیں نِگل لے گی

دُور مجھ سے رہو خدا کے لیے

میں تو پیاسا ہوں ایک مُدت کا

میرا برتن بھرو خدا کے لیے

بوجھ سانسوں کا اب نہیں اُٹھتا

اس کو اب کم کرو خدا کے لیے

میرے ماں باپ سے نہ کچھ کہنا

چاہے جو کچھ بھی ہو خُدا کے لیے


رانا احمد شہید

No comments:

Post a Comment