Monday, 3 July 2023

ابرو کا وار اور دل بے قرار پر

 ابرو کا وار اور دل بے قرار پر 

کیوں رکھ لیا غریب کو خنجر کی دھار پر 

اس برق وش نے ہنس کے مِرے حال زار پر 

بجلی گرائی خِرمنِ صبر و قرار پر 

سنیے تو کچھ نہیں یے برا ماننے کی بات 

دل دے تو کوئی آپ کو کس اعتبار پر 

حلول کر نہیں سکتا تو پھر حلاوت دے

 حلول کر نہیں سکتا تو پھر حلاوت دے

مجھے طواف نہیں وصل کی سہولت دے

مدار< قید ہے گردش سے تنگ آ گیا ہوں

طواف چھوڑ کے آؤں مجھے اجازت دے

درشت لہجے میں خود سے کلام کر یارم

لذیذ لہجے سے خود کو بھی تھوڑی لذت دے

جلوے دکھائے یار نے اپنی حریم ناز میں

 جلوے دکھائے یار نے اپنی حریمِ ناز میں

سجدے چمک چمک اٹھے میرے سرِ نیاز میں

جلوۂ دید میں تِری شعلۂ طُور تھا نہاں

آگ سی اور لگ گئی میرے دلِ گداز میں

شوق نے کھیچ لی مِرے یار کی جب نقابِ رخ

حسن کی روشنی ہوئی جلوہ گہہ مجاز میں

Sunday, 2 July 2023

مجھ کو چھوتا ہے خدا نرم ہواؤں کی طرح

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مجھ کو چُھوتا ہے خدا نرم ہواؤں کی طرح

ساتھ دھڑکن کے تعلق ہے وفاؤں کی طرح

روز کِرنوں سے منور مِرے دروازے پر

مجھ کو روشن نظر آتا ہے فضاؤں کی طرح

سرد موسم میں مِری روح کی تنہائی میں

ساتھ رہتا ہے مِرے ساتھ رِداؤں کی طرح

بتا رہی ہیں ضیائیں یہاں سے گزرے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

شبِ معراج


بتا رہی ہیں ضیائیں یہاں سے گزرے ہیں

حضورؐ کیا روشِ کہکشاں سے گزرے ہیں

ہوئے ہیں آج وہﷺ عنوانِ داستانِ جمال

وگرنہ یوں تو ہر اِک داستاں سے گزرے ہیں

ہر ایک بزم میں کہتے ہیں فخر سے جبریلؑ

حضورؐ خاص مِرے آشیاں سے گزرے ہیں

ہے خوف خدا ان کو خدا کہہ نہیں سکتے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے خوفِ خدا انؐ کو خدا کہہ نہیں سکتے

کچھ اور مگر اس کے سوا کہہ نہیں سکتے

اِلّا کو اگر لا سے جدا کہہ نہیں سکتے

حق بات بہ اندازِ ثناء کہہ نہیں سکتے

وہ ذات جو مطلوب ہے، طالب بھی، طلب بھی

کہنا جو اسے چاہیں تو کیا کہہ نہیں سکتے

نہ کلیم کا تصور نہ خیال طور سینا

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نہ کلیم کا تصور، نہ خیالِ طُورِ سِینا

میری آرزو محمدﷺ مِری جستجو مدینہ

میں گدائے مصطفٰیؐ ہوں مِری عظمتیں نہ پوچھو

مجھے دیکھ کر جہنم کو بھی آ گیا پسینہ

مجھے دشمنوں نہ چھیڑو مِرا ہے جہاں میں کوئی

میں ابھی پکار لوں گا، نہیں دور ہے مدینہ