Tuesday, 12 January 2016

یوں نہ رہ رہ کر ہمیں ترسائیے

یوں نہ رہ رہ کر ہمیں ترسائیے
آئیے!۔۔ آ جائیے!۔۔ آ جائیے
پھر وہی دانستہ ٹھوکر کھائیے
پھر مِری آغوش میں گر جائیے
میری دنیا منتظر ہے آپ کی 
اپنی دنیا چھوڑ کر آ جائیے
یہ ہوا ساغرؔ، یہ ہلکی چاندنی
جی میں آتا ہے یہیں مر جائیے

ساغر نظامی

No comments:

Post a Comment