آشنائی میں کچھ مزا نہ ملا
آشنا، درد آشنا نہ ملا
یوں تو ملنے کو اک زمانہ ملا
نہ ملا پر وہ بے وفا نہ ملا
ہمنوا سب خزاں کے آتے ہی
روئیے اس کی بد نصیبی پر
ڈھونڈنے پر جسے خدا نہ ملا
قدر کرتا ہوں اپنی آپ صفیؔ
ہائے مجھ کو بھی کیا زمانہ ملا
صفی اورنگ آبادی
No comments:
Post a Comment