Sunday, 4 December 2016

یہ ہے مری آہ میں اثر کیا

یہ ہے مِری آہ میں اثر کیا
سب دیکھتے ہیں اِدھر اُدھر کیا
دن کیا آیا،۔ قیامت آئی
مانگی تھیں دعائیں رات بھر کیا
جو کچھ گزری کہیں گے سب سے
جب منہ میں زبان ہے ڈر کیا
رنجیدہ ہو کیوں خلافِ معمول
آئینے میں آ گیا نظر کیا
کیوں یاد رہیں صفیؔ کے اشعار
مفلس کے کلام میں اثر کیا

صفی اورنگ آبادی

No comments:

Post a Comment