Sunday, 6 September 2020

دعا سمندر یہ بادل کے نادار ٹکڑے

دعا

سمندر
یہ بادل کے نادار ٹکڑے
جنہیں اپنی سب کی اور بے مائیگی
اوجِ موجِ ہوا پر چڑھا کر
بلندی کے موہوم جھانسے میں لا کر
پراگندہ و منتشر کر رہی ہے
سمندر
اس اپنے طلبگار کے لب
کبھی ان کی خیرات سے تر نہ کرنا

مظفر عازم

No comments:

Post a Comment