رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
جو مِرا رنج سے بھرا دل ہے
آپ کا درد آشنا دل ہے
حیثیت کیا نہیں جواہر کی
دیکھنے والا دیکھتا دل ہے
آنکھ میں سینکڑوں زمانے ہیں
ہاتھ میں ایک راستہ دل ہے
اِن درختوں کے جھنڈ میں اکرام
ایک جھینگر ہے اک مِرا دل ہے
اکرام عارفی
No comments:
Post a Comment