Thursday, 22 April 2021

جلد آئیں جنہیں سینے سے لگانا ہے مجھے

 جلد آئیں جنہیں سینے سے لگانا ہے مجھے

پھر بدن اور کہیں کام میں لانا ہے مجھے

عشق پاؤں سے لپٹتا ہے تو رُک جاتا ہوں

ورنہ تم ہو تو تمہیں چھوڑ کے جانا ہے مجھے

میرے ہاتھوں کو خدا رکھے تِرے جسم کی خیر

مسئلہ یہ ہے تجھے ہاتھ لگانا ہے مجھے

دل کو دھڑکا سا لگا رہتا ہے وہ جان نہ لے

اور پھر جبر تو یہ ہے کہ بتانا ہے مجھے

مانگ لیتا ہوں تِرے غم سے ذرا سرداری

ایک دنیا ہے جسے دل سے اُٹھانا ہے مجھے


وپل کمار

No comments:

Post a Comment