Saturday, 5 June 2021

سنا تم نے

 انداز


سنا تم نے

کسی مخمل کی ڈبیا میں

حسیں ہیرے کی انگوٹھی

نجانے کتنے سالوں سے

سلیٹی رنگ کی ساڑھی میں

سمٹتی جاں فزا بے باک دوشیزہ کی انگلی میں

اُتر جانے کو بے کل ہے


شمائلہ بہزاد

No comments:

Post a Comment