Sunday, 6 June 2021

اب تو اظہار محبت سے بھی گھبراتے ہیں لوگ

 اب تو اظہارِ محبت سے بھی گھبراتے ہیں لوگ

اپنے گھر میں بھی ہمیں تنہا نظر آتے ہیں لوگ

سچ تو یہ ہے اُٹھ چکی ہو جب زمانے سے وفا

دردِ خلوت زندگی میں جب ہو دردِ لا دوا

کشتئ تسکین کو جس دم کنارے چھوڑ دیں

درد کے مارے بشر کو جب سہارے چھوڑ دیں

جب نہ کوئی پاس ہو تو کام آتی ہے کتاب

درحقیقت ہے یہی واحد علاجِ اضطراب

بے غرض دمساز ہے بےلوث غمخوار حیات

اس میں ہے بھٹکے ہووں کے واسطے راہِ نجات


قندیل جعفری

No comments:

Post a Comment