Saturday, 8 January 2022

آقائے دو عالم کی اطاعت مری منزل

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


آقائے دو عالمﷺ کی اطاعت مِری منزل

محبوبِ خداوندﷺ کی مدحت مری منزل

میں خاکِ مدینہ ہوں، بشر نام ہے میرا

اس نسبتِ عالیٰؐ سے عبارت مری منزل

تقلید کفِ پائے محمدﷺ کی ہو توفیق

ہو انؐ کے اصولوں کی اطاعت مری منزل

کیا جانیۓ کب آئے میسر یہ حضوری

ہے روضۂ اقدس کی زیارت مری منزل

دنیا میں ہے منزل مِری دربارِ مدینہﷺ

عقبیٰ میں ہے آقاﷺ کی شفاعت مری منزل

جاگی ہوں کہ سوئی ہوں کہ زندہ ہوں کہ مُردہ

ہے آپﷺ سے ہر لمحہ عقیدت مری منزل

دھڑکن کی علامت ہو سدا نامِ محمدﷺ

بس آپﷺ سے ہو میری محبت مری منزل


رضیہ سبحان

No comments:

Post a Comment