Monday, 10 January 2022

سنو گڑیا محبت روگ ہوتی ہے

 محبت روگ ہوتی ہے


سنو گڑیا

بہت نازک سی اک لڑکی

محبت روگ ہوتی ہے

ابھی تم نے درختوں سے

پرندوں کی کوئی ہجرت نہیں دیکھی

ابھی تم نے جوانی میں

کسی کی غمزدہ صورت نہیں دیکھی

سنو گڑیا! تمہاری آنکھ نے اب تک

شبِ فرقت نہیں دیکھی

سنو گڑیا

محبت روگ ہوتی ہے

سنو گڑیا

ابھی تم نے دسمبر میں

کسی کو سسکیاں بھرتے نہیں دیکھا

ابھی تم نے پتنگے کو

کسی شمع کے اوپر آنکھ سے مرتے نہیں دیکھا

سنو نازک کلی سی اک حسیں لڑکی

ابھی تم نے کسی کے رتجگے دیکھے نہیں شاید

ابھی تم نے کوئی محفل کی زینت دلنشیں بندہ

سُوئے جنگل کبھی جاتے نہیں دیکھا

سنو گڑیا

تمہارے ساتھ کچھ ایسا نہ ہو لیکن

اگر ایسا ہوا کچھ تو

بہت آنسو بہاؤ گی

یہی سب کو بتاؤ گی

محبت روگ ہوتی ہے


حافظ الماس

No comments:

Post a Comment