Wednesday, 9 February 2022

رستہ وہ میرا روکتی تھی اور میں اسے

 رستہ وہ میرا روکتی تھی اور میں اسے

مجھ کو عزیز نوکری تھی اور میں اسے

شیشہ ہے آئینے میں کہاں اس کو علم تھا

وہ اپنا آپ دیکھتی تھی، اور میں اسے

اک دوسرے کی پہلی محبت نہیں تھے ہم

پاگل مجھے بنا رہی تھی اور میں اسے

کچھ اور لوگ بھی ہمیں اب جاننے لگے

پہلے مجھے وہ جانتی تھی اور میں اسے

دونوں کا مفلسی میں گزارا نہ ہو سکا

اپنا سکوں وہ چاہتی تھی اور میں اسے


خالد محبوب

No comments:

Post a Comment