یہ کہاوت سمان ہے پیارے
جان ہے تو جہان ہے پیارے
پوری انسانیت ہے وحشت میں
خوف کا سائبان ہے پیارے
ہے کرونا کی جو وبا پھیلی
صرف اک امتحان ہے پیارے
پیار کرنا یہ کوئی کھیل نہیں
جیت لے جو مہان ہے پیارے
آج فیشن میں چور ہے دنیا
کچھ نہیں رب کا دھیان ہے پیارے
چاند تارے یہ آسماں یہ زمیں
رب کعبہ کی شان ہے پیارے
کام بن جائے شاد بگڑا بھی
گر خدا مہربان ہے پیارے
شمشاد شاد
No comments:
Post a Comment