Sunday, 6 September 2020

زندگی سے کوئی گلہ نہ کرو

اسے خبر ہی نہیں
زندگی ایک کھیل ہے، جس میں
ہاراور جیت کی ہر اک صورت عارضی سی ہوتی ہے
مستقل نہیں ہوتی
کھیل کھیل ہوتا ہے
جو مسرت کا پَل میسر ہو
اس کے دامن سے ہو کے وابستہ
اپنے حصے کی راحتیں لے لو
زندگی سے کوئی گلہ نہ کرو

یوسف خالد

No comments:

Post a Comment