Sunday, 13 December 2020

مجھ کو تو مشق سماعت ہے چلو تم بولو

مجھ کو تو مشق سماعت ہے چلو تم بولو

تم کو سننا مری عادت ہے چلو تم بولو

میں نے خاموشی کو آسان کیا ہے خود پر

میری برسوں کی ریاضت ہے چلو تم بولو

تم سے آباد ہے باتوں کی طلسمی دنیا

یہ تمہاری بھی ضرورت ہے چلو تم بولو

ہمہ تن گوش زمانہ ہے، ابھی موقع ہے

تم کو حاصل یہ سہولت ہے چلو تم بولو

حکم گویائی کاجب تک نہ ملےنصرت کو

تب تلک تم کو اجازت ہے چلو تم بولو


نصرت مہدی

No comments:

Post a Comment