Sunday, 21 March 2021

اچھی دنیا بہتر دنیا سب کہنے کی باتیں ہیں

 اچھی دنیا، بہتر دنیا، سب کہنے کی باتیں ہیں

کہنے کی باتیں ہیں بابا سب کہنے کی باتیں ہیں

اب سب دشت میں آب و دانا لے کر وحشت کرتے ہیں

کوئی نہیں ہے بھوکا پیاسا، سب کہنے کی باتیں ہیں

اپنے اپنے حصے کے دُکھ خود ہی رونے پڑتے ہیں

کون کسی کے ساتھ ہے روتا سب کہنے کی باتیں ہیں

ایسا ہے وہ، ویسا ہے وہ، تصویریں بھی بنوا دیں

سچ میں اس کو کس نے دیکھا سب کہنے کی باتیں ہیں

ترکِ تعلق کر لینے سے سب اچھا ہو جاتا ہے

کر کے دیکھا تو میں سمجھا سب کہنے کی باتیں ہیں


اقرار تبسم

No comments:

Post a Comment