شاعری ادب کا حقیقی چہرہ ہے
شاعری خوبصورت ہے
شاعری محبت ہے
اور بلاشبہ
کہیں نا کہیں ہمارے جینے کی وجہ شاعری ہی ہے
لیکن
اس کائنات کی تمام شاعری کا سبب تم ہو
تمہارے حسن کی ہی بدولت
اس دنیا کے تمام دیوان لکھے گئے ہیں
کسی نے تمہارے
قرب کی خواہش میں رومانوی نظم لکھی
تو کوئی
تمہارے ہجر کی آگ میں جل کر
غزل کہہ رہا ہے
تمہاری آغوش میں
سانسوں اور دھڑکن کی ملی جلی تال پر
عظیم ترین گیتوں کی تخلیق ہوتی ہے
شاعری
تمہارے ہی دم سے زندہ ہے
سو تمہیں
تمہارا دن مبارک ہو
میاں وقار
No comments:
Post a Comment