Friday, 18 June 2021

سماعت منجمد کے مالک سماعتوں پر جمود ہو تو

 زندگی کے گیتوں کے بول سننا


سماعت منجمد کے مالک

سماعتوں پر جمود ہو تو

دنوں کو ہفتوں میں ڈھالنے کا نہیں کوئی مشغلہ

بجز یہ کہ وادیوں میں صدا کی دوری پہ بجنے والے

سہانے سپنوں کے ڈھول سننا

رفو گر دامن تمنا

ہر ایک دھڑکن پہ دل میں اک ٹیس سی نہ اٹھے

ہر ایک حرکت پہ آبلوں میں مِری ہوئی سانس جی نہ اٹھے

کسی کی آواز پا سے دم توڑتی ہوئی زندگی نہ اٹھے

کوئی پکارے کوئی نہ اٹھے

تو جھیل آنکھوں کنول سے چہروں کو بھولنے کا

کوئی طریقہ نہیں

بجز یہ کہ ساحلوں پر پرانے سیپوں کے خول چننا

رفو گر دامن تمنا

اگر کبھی آبلوں کی سانسیں بحال ہوں تو

لہو سے رُتوں کے جال بننا

سماعت منجمد کے مالک

سماعتوں سے جو برف سر کے

ندی کے گیتوں کے بول سننا


تنویر مونس

No comments:

Post a Comment