Friday, 18 June 2021

لہو لہان سا منظر ہماری آنکھ میں ہے

 لہو لہان سا منظر ہماری آنکھ میں ہے

ہمارا جلتا ہوا گھر ہماری آنکھ میں ہے

فساد میں جو تباہی ہوئی ہمارے یہاں

اسی کا آج بھی اک ڈر ہماری آنکھ میں ہے

ہماری سمت اچھالا گیا تھا جو اک دن

لہو سے سرخ وہ پتھر ہماری آنکھ میں ہے

نظام ہند کا بگڑا ہے جب سے اے احسن

تبھی سے سرخ سمندر ہماری آنکھ میں ہے

اسے نہ چھین سکا کوئی مجھ سے اے احسن

ابھرتا ڈوبتا اختر ہماری آنکھ میں ہے


احسن امام

No comments:

Post a Comment