Wednesday, 2 June 2021

قرار جاں ہے جو میرا میری محبت ہے

 قرارِ جاں ہے جو میرا، میری محبت ہے

وہ شخص عشق کی سورہ، وہ شخص آیت ہے

مدھر سی دُھن پہ اگر وجد میں وہ آ جائے

بدن کو ساز بنانے میں کیا قباہت ہے

کسی کے ہجر میں کب ساتھ جاگتا ہے کوئی

دیارِ حلقۂ یاراں میں یہ سہولت ہے

شبِ سیاہ کی سرحد پہ روشنائی کی لَو

مجاورانِ شبِ ماہ کی بدولت ہے

تعلقات کی شِدت کے اُس مقام پہ ہوں

جہاں نہ درد ہے مجھ کو نہ کوئی راحت ہے

یہ راز کیا ہے میرے آئینے بتا مجھ کو

یہ آئینے میں ہوں میں یا تیری شباحت ہے


ندیم ناجد

No comments:

Post a Comment