Sunday, 13 June 2021

مری صورت میں مرا یار ہے اللہ اللہ

 مِری صورت میں مِرا یار ہے اللہ اللہ

مِرے دل میں مِرا دلدار ہے اللہ اللہ

کیا ہی تصویر بنی ہے یہ اہا ہا ہا ہا

اس میں آپی وہ نمودار ہے اللہ اللہ

شکل آدم کے سوا اور نہ بھایا نقشہ

سارے عالم میں یہ اظہار ہے اللہ اللہ

میرا جسم اور مِری جاں ہے وہی جاں بالکل

میں کہوں کیا کہ میں ہوں یار ہے اللہ اللہ

مستئ ہر دو جہاں ہے دل آدم سے عیاں

یہی بے ہوش تو ہُشیار ہے اللہ اللہ

جس کو نسبت ہو پیمبر کی وہی ہو آگاہ

میری باتوں میں جو اسرار ہے اللہ اللہ

خاکہ مرشد کا ہُوا میں تو ہوا یار عیاں

یہ عجب فیض کا دربار ہے اللہ اللہ

قصہ قرنوں میں نہ طے ہوتا وہ دم بھر میں ہوا

فضلِ مرشد کا یہ اظہار ہے اللہ اللہ

شہِ مرداں نہ کوئی اور نہ خادم نہ صفی

شکلِ احمدﷺ کا یہ اظہار ہے اللہ اللہ


مردان صفی

No comments:

Post a Comment