عرب شاعری سے ترجمہ
جب میں نے اظہار محبت کیا
تب مجھے معلوم تھا کہ
میں ایک ایسے شہر میں
جہاں لوگ ان پڑھ ہیں
ایک نئی زبان متعارف کی ہے
اپنی نظمیں ایک اجڑے ہوئے
ویرانے کو سنا رہا ہوں
اور میں اپنی شراب سے
ایسے لوگوں کے جام بھر رہا ہوں
جن کو اس کی طلب ہی نہیں
نزار قبانی
No comments:
Post a Comment