Sunday, 17 October 2021

چہرے بے شمار چہرے نظر آتے ہیں

 چہرے بے شمار چہرے

نظر آتے ہیں زندگی کی راہوں پر

ناک نقش نہیں ہو بہت مختلف

ان میں سے ایک ہی چہرہ

سب سے حسین لگتا ہے کیوں

جب حقیقت میں ایسا ہے نہیں

کیا سچ ہی کہا گیا ہے کہ

خوبصورتی

دیکھنے والوں کی آنکھوں میں بستی ہے

یا پھر عشق کرنے والے

حسن کو صحیح پہچانتے ہیں

روح کی نظروں سے 


ایلزبتھ کورین مونا

No comments:

Post a Comment