Sunday, 3 October 2021

جب سے تو میرے ساتھ چل رہا ہے

 جب سے تُو میرے ساتھ چل رہا ہے

ایسا لگتا ہے سب بدل رہا ہے

اس کے سونے پہ رات ہوتی ہے

اس کے اُٹھنے پہ دن نکل رہا ہے

کیا میں اس شخص کے خلاف کہوں

جیسا بھی ہے وہ میرا کل رہا ہے

تجھ کو چُھونا بھی کیا مصیبت ہے

دوست یہ ہاتھ کل سے جل رہا ہے


کفیل رانا

No comments:

Post a Comment