Saturday, 8 January 2022

سن اے لڑکی سہانی مسئلہ ہے

 سُن اے لڑکی سہانی مسئلہ ہے

تِری الہڑ جوانی مسئلہ ہے

کسی دن خود بخود ہو جائے گا حل

یہ دنیا ایک فانی مسئلہ ہے

کہیں پر بھی اُگل دیتے ہو کچھ بھی

تمہارا تو زبانی مسئلہ ہے

پڑھی ہے جب سے کربل کی کہانی

مِرا اس دن سے پانی مسئلہ ہے

بھرا رہتا ہوں غصے سے ہمیشہ

یہ میرا خاندانی مسئلہ ہے

کوئی سمجھا نہیں ہے اس کو حمزہ

جب ہی تو یہ کہانی مسئلہ ہے


حمزہ سواتی

No comments:

Post a Comment