Sunday, 16 January 2022

کیا بتائیں کدھر گئے ہیں ہم

 کیا بتائیں کدھر گئے ہیں ہم

ان کے دل سے اتر گئے ہیں ہم

چھوڑ کر وہ جہاں گئے ہم کو

اس جگہ پر ٹھہر گئے ہیں ہم

ہجر کاٹا ہے اس قدر ہم نے

اب محبت سے ڈر گئے ہیں ہم

غلطیاں آپ کی بھی کچھ ہوں گی

گھر اگر چھوڑ کر گئے ہیں ہم

چوٹ کھائی تھی ایک بار مگر

عمر بھر کو بکھر گئے ہیں ہم

نور اب چھوڑ دی محبت بھی

ان سے کہہ دو سُدھر گئے ہیں ہم


منزہ نور

No comments:

Post a Comment