Wednesday, 9 February 2022

میرے دل کے نہاں خانے میں اک تصویر ہے میری

 تصویر


میرے دل کے نہاں خانے میں

اک تصویر ہے میری

خدا جانے اسے کس نے بنایا

کب بنایا تھا

وہ پوشیدہ ہے مجھ سے

اور میرے دوستوں سے بھی

کبھی بھولے سے لیکن

میں اسے گر دیکھ لیتی ہوں

اسے خود سے ملاؤں تو

میرا دل کانپ جاتا ہے


فہمیدہ ریاض

No comments:

Post a Comment