Wednesday, 7 June 2023

نظر نظر میں وہ نور یقیں تھے تب بھی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نظر نظر میں وہ نورِ یقیں تھے تب بھی

وہ جب رسولِ خفی تھے امیں تھے تب بھی

اگرچہ قبلِ رسالت بس اِک بشر تھے وہ

قبیلے بھر میں مگر بہترین تھے تب بھی

جب اُنؐ کا شہر بھرا تھا کئی خداؤں سے

عقائد اُنؐ کے بہت دلنشیں تھے تب بھی

نہ جانتا تھا کوئی تب بھی کائنات کے راز

خدائے پاک کے وہ ہمنشیں تھے تب بھی

جب آسماں پہ سورج نہ چاند تارے تھے

حضور جلوہ فگن ہر زمین تھے تب بھی

کسی کو حسن کے معنی بھی جب نہ آتے تھے

وہ اپنی ذات کے اندر حسیں تھے تب بھی

قتیل دل نے دھڑکنا بھی جب نہ سیکھا تھا

وہ میرے خانہ دل میں مکیں تھے تب بھی


قتیل شفائی

No comments:

Post a Comment