عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
آپؐ ہیں نُور جہانوں کا رسول عربیﷺ
اور ہیں خلق زمانوں کا رسول عربیﷺ
ختم سب آپ پہ قصے ہیں زمانے بھر کے
آپؐ عنوان فسانوں کا رسول عربیﷺ
راز کچھ راز نہیں عرش پہ جانے والے
آپؐ مظہر ہیں نشانوں کا رسول عربیﷺ
خاک پا بن گئی سریاب چھون سے تیری
رہے نعلین یگانوں کا رسول عربیﷺ
راز کچھ راز نہیں عرش پہ جانے والے
آپؐ مظہر ہو نشانوں کا رسول عربیﷺ
ہر نفس بن گیا حقدار درودﷺ و صلٰوۃ
ہے ہر اک شاہ گھرانوں کا رسول عربیﷺ
مجھ کو بس خاک مدینہ کی شفایابی ہو
مجھ میں ڈیرہ ہے گمانوں کا رسول عربیﷺ
مہر افروز
No comments:
Post a Comment