Friday, 9 June 2023

اب تو ہے ہر سو مفلسی محبت کی

 اب تو ہے ہر سُو مُفلسی محبت کی 

قصّے وہ الفت کے رہ گٸے بس کتابوں میں 

مثلِ قندیل ہے جہاں کے لیے سراپا جس کا

ہم کو وہ شخص ملتا ہے سو حجابوں میں

سوال جب بھی اٹھایا گیا بزم میں محبت کا

میں ڈھونڈتی رہ گٸی اک نام اس کے جوابوں میں 

فاصلے سمٹ کر رہ گٸے اب تو دو پل میں

کون ڈھونڈے اب وہ پتے پرانے حسابوں میں

سب کام پینڈنگ پہ رکھ کر سونا ہے مجھے 

اس سے ملنے کی بڑی سہولت ہے خوابوں میں


فاکہہ تبسم

No comments:

Post a Comment