Friday, 7 August 2026

جو طاعت گزار پیمبر نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو طاعت گزارِ پیمبر نہیں ہے

میسر اسے فضلِ داور نہیں ہے

جو یاد محمدﷺ پہ مضطر نہیں ہے

پھر اور کیا ہے جو پتھر نہیں ہے

نہیں ربط جس کو خدا سے نبیؐ سے

سکوں اس کو ہرگز میسّر نہیں ہے

کسی اور مذہب کی تعلیم یارو

وہ اسلام سے کچھ بھی بہتر نہیں ہے

نہ لے نورِ شمعِ ہدایت لپک کر

کلیم ایسا خطۂ منوّر نہیں ہے


کلیم طاہری

کے اقبال احمد

No comments:

Post a Comment