Tuesday, 21 July 2020

ہر کوئی ہے بنا خدا یہاں پر

ہر کوئی ہے بنا "خدا" یہاں پر
کون میری سنے دعا یہاں پر؟
کچھ سکوں سے خرید میں لوں گا 
بک رہی ہے کہیں "وفا" یہاں پر
روشنی پھیل جائے گی ہر سو
رکھ دیا  بچوں نے دِیا یہاں پر
سوچنے پر لگی ہے پابندی 
کل ہی قانون ہے بنا یہاں پر
ایک دن ہم کلیم دیکھیں گے
پیٹ سب کا بھرا ہوا یہاں پر

محمد کلیم

No comments:

Post a Comment