Thursday, 10 December 2020

ہم نے خوابوں کی فصل اگائی

 استقبال


ہم نے خوابوں کی فصل اگائی لیکن

تعبیروں کی فصل نہیں کاٹی

بے موسمی بارشوں نے ہم کو بہت نقصان پہنچایا 

زندہ رہے تو اگلے برس 

بارش کے ہونے سے پہلے ہی 

فصلوں کے پکنے سے پہلے ہی

تعبیروں کا جاگ کے استقبال کریں گے 


دلشاد نسیم

No comments:

Post a Comment