Tuesday, 12 January 2021

چاند کھڑکی گلی محبت ہے

 چاند، کھڑکی، گلی محبت ہے

ہے جہاں روشنی، محبت ہے

اس کی زلفیں فلک کے مصرعے ہیں

اور مِری شاعری محبت ہے

آسمانوں پہ بادشاہی ہے

خاک پر زندگی محبت ہے

اس کے سائے میں جی رہا ہوں میں

دھوپ میں تیرگی محبت ہے

آگ کا عشق آگ ہونا ہے

آگ سے دوستی محبت ہے

تیری آنکھیں بتا رہی ہیں کہ تو

کسی درویش کی محبت ہے

دوستا! رو رہا ہوں پاکے تجھے

محرما! یہ خوشی محبت ہے


ندیم بھابھہ

No comments:

Post a Comment