Saturday, 13 March 2021

ہم اگلی محبت میں سمجھدار رہیں گے

 ہم اگلی محبت میں سمجھدار رہیں گے

جتنا بھی ہو مخلص کوئی خبردار رہیں گے

اے گاؤں والو! چھتیں کروا لو سب پختہ

برسات کے دن اب تو لگاتار رہیں گے

جو لوگ ہیں عدل و انصاف کے داعی

وہ لوگ میری بستی کے سردار رہیں گے

محبت کا ہمیشہ ہی جو ڈھونگ رچائیں

گنگا بھی نہا لیں تو بدکار رہیں گے

وہ حجرۂ دل کو ڈھا کے ہے سمجھتا

ہم پھر بھی اسی شخص کے طلبگار رہیں گے

عثمان جتنے ہیں دکھ ہم نے گزشتہ محبت میں کمائے

اب جاں بھی کوئی دے دے تو بیزار رہیں گے


عثمان ملک

No comments:

Post a Comment