Saturday, 13 March 2021

یہ سوگ ختم کیا جائے یا کیا جائے

 یہ سوگ ختم کیا جائے یا کیا جائے

تمہارے ہجر کو گنگا بہا دیا جائے

ہیں کامیابی پہ حاسد، شکست پر برہم

بتاؤ، ایسے مزاجوں کا کیا کیا جائے

نہ جانے کتنے مصائب سے جان بخشی ہو

کسی کو وقت سے پہلے ہی رو لیا جائے

یہ سرد شام جو کہرے میں لپٹی جاتی ہے

تو کیا خیال ہے نصرت لگا دیا جائے؟


ضامن عباس

No comments:

Post a Comment