Monday, 8 March 2021

دیکھا تھا جس نے دانت کے نیچے دبا کے ہونٹ

 دیکھا تھا جس نے دانت کے نیچے دبا کے ہونٹ

بھڑکا گئے ہیں پیاس اسی اپسرا کے ہونٹ

میں نے سوالِ تشنگی اک خط میں جب کیا

بھیجے مجھے جواب میں اس نے بنا کے ہونٹ

لرزیں ذرا جو ہونٹ کوئی بات کرتے وقت

حسرت سے دیکھیں ایڑیاں اپنی اٹھا کے ہونٹ

لکھا بہت ہے گرمئ رخسارِ یار پر

لیکن کبھی نہ دیکھا ہے اس کو لگا کے ہونٹ

تب ہو گیا یقین کہ رستہ بھٹک چکے

دیکھے جو کپکپاتے ہوئے رہنما کے ہونٹ

گھر واپسی تلک میں رہوں گا امان میں

آتے ہوئے جبیں پہ تھے ماں کی دعا کے ہونٹ

سیراب یوں کیا اسے جامِ حیات سے

سُوکھے نہ دیکھ پائے قمر ہم قضا کے ہونٹ


قمر آسی

No comments:

Post a Comment