Sunday, 13 June 2021

گلاب حیرت زدہ ہیں

 احمرین


گلاب حیرت زدہ ہیں

قوسِ قزح سے شفق رنگ غائب ہو چکا ہے

دھرتی پر موجود سبھی سُرخ تتلیاں جلن 

سے بے حال ہیں

یہ سب بھلا کیونکر ہے 

زمیں پر تمہاری صورت موجود ناری نے

سرخ پوشاک زیب تن کر رکھی ہے

لال رنگ فقط تمہارے لیے بنایا گیا ہے 

اور تم لال رنگ کے لیے


زین اشعر

No comments:

Post a Comment