عشق کہانی، کیا کہتے ہو؟
دل کی زبانی، کیا کہتے ہو
کرب و بلا سے گزرے کب ہو
پانی پانی، کیا کہتے ہو
پیار کا مطلب جانتے ہو نا
اور معانی، کیا کہتے ہو
عشق میں صدیاں کٹ جاتی ہیں
ایک جوانی، کیا کہتے ہو
میں ہوں پھول اجالے جیسا
رات کی رانی، کیا کہتے ہو
دل کی دھڑکن تھم جاتی ہے
پیار سے جانی، کیا کہتے ہو
ہار میری ہے جیت تمہاری
دوں قربانی، کیا کہتے ہو
ہجراں سی ہے ایک کہانی
کتنی پرانی کیا کہتے ہو
زہرا کی تقدیر میں کیا ہے
میرے گیانی، کیا کہتے ہو
زہرا بتول
No comments:
Post a Comment