رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
کوئی دریا بھی رواں ہے مجھ میں
صرف صحرا ہی کہاں ہے مجھ میں
کیا پتا جانے کہاں آگ لگی
ہر طرف صرف دھواں ہے مجھ میں
جشن ہوتا ہے وہاں رات ڈھلے
وہ جو اک خالی مکاں ہے مجھ میں
اجنبی ہو گئیں گلیاں میری
جانے اب کون کہاں ہے مجھ میں
اطہر ضیا
No comments:
Post a Comment