Tuesday, 7 September 2021

جو صرف تم کو دکھائے وہ آئینہ لے لو

 جو صرف تم کو دکھائے وہ آئینہ لے لو

خدا فروشوں سے من مرضی کا خدا لے لو 

میں کچھ قدیم چراغوں سے گفتگو کر لوں

تم اتنی دیر میں اس شہر کی ہوا لے لو 

جو واقعی تمہیں لگتا ہے اس کے اہل ہو تم

پرے کرو مجھے، آؤ مِری جگہ لے لو 

ہر ایک شخص ہی دیوار کی طرح ہے یہاں

سو جس سے چاہو میاں مفت مشورہ لے لو

مِرا کہا کبھی سیدھا نہیں پڑا انجم

مِری دعا سے بچو، میری بد دعا لے لو


انجم سلیمی

No comments:

Post a Comment