Wednesday, 20 October 2021

زیاں زیست کا ہر لمحہ ضروری لمحہ تھا

 زیاں


زیست کا ہر لمحہ ضروری لمحہ تھا

تم ہر لمحہ گنواتے رہے

مجھے ستاتے رہے

میری سالگرہ سے بے خبر

تمہیں تو یہ بھی خبر نہیں

جسے تم نے ہجر کے رنگ برنگے دھاگوں سے

اک روز مکمل کر دیا تھا

میرے پیراہن پہ کشیدہ وصل کا پھول

مجھے اب پسند نہیں رہا


لیلیٰ ہاشمی

No comments:

Post a Comment