Friday, 7 January 2022

تم واحد ہو قربان تمہاری ایک آنکھ پر

 تم واحد ہو


قربان تمہاری ایک آنکھ پر

جس نے

دنیا کے حسین نظاروں کو اپنے اندر سمو لیا

ہزار جان فدا

تمہاری دوسری آنکھ پر

جسے میں نظر نہیں آ سکتا

کُل سے جز کا عمل اب الٹی چال چل رہا ہے

دنیا سمٹ رہی ہے

سارے جہان کی نفرت

تمہاری محبت کے آگے ہیچ ہے


راشد ملک

No comments:

Post a Comment