Friday, 11 March 2022

میں مارے جانے کے لیے پیدا ہوئی

میں مارے جانے کے لیے پیدا ہوئی 

(نومولود مقتولہ کا نوحہ)


 لوگو او لوگو

میں سات دن پہلے مارے جانے کے لیے پیدا ہوئی 

اے سات آسمانوں والے 

یہ دیکھو سات دن بعد میں واپس بھی آ گئی ہوں

اللہ میاں مجھے ناں

بشش، پانچ گولیاں لگی ہیں 

بشششش، پانچ

اللہ میاں! او، اللہ میاں

پہلی گولی بہت گرم تھی 

ٹھاہ کی آواز آئی اللہ میاں

پھر، پھر میں مر گئی

اللہ میاں! سن رہے ہو ناں؟ اللہ میاں

یہ دیکھو، اللہ میاں! میرا چھوٹا شا دل دیکھنا 

اس میں بلا شا(بڑا سا) سوراخ ہو گیا

اللہ میاں! او، اللہ میاں

سنا ہے پہلے کے باپ 

اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیتے تھے 

ہیں، اللہ میاں

ہاں شاید اس وقت پستول ایجاد نہیں ہوئے ہوں گے 

اماں حوا

مجھے لوری دو ناں

مجھے بابا آدم کے پاس جانا ہے 

میں نے کسی کی شکایت نہیں لگانی 

بس گولیوں کے نشان دکھانے ہیں

 

علی اعجاز سحر

سحر ستانوی

No comments:

Post a Comment