Friday, 12 June 2020

چراغ یاد کی لو ہمسفر کہاں تک ہے

چراغِ یاد کی لو ہم سفر کہاں تک ہے
یہ روشنی مری دہلیز پر کہاں تک ہے
بس ایک تم تھے کہ جو دل کا حال جانتے تھے
سو اب تمہیں بھی ہماری خبر کہاں تک ہے
مسافرانِ جنوں گرد ہو گئے، لیکن
کھلا نہیں کہ تری رہگزر کہاں تک ہے
ہر ایک لمحہ بدلتی ہوئی کہانی میں
حکایتِ غمِ دل معتبر کہاں تک ہے
زمیں کی آخری حد پر پہنچ کے سوچتا ہوں
یہاں سے موسمِ دیوار و در کہاں تک ہے
بچھڑنے والوں کو اندازہ ہی نہیں ہوتا
تُو ہمسفر ہے، مگر ہمسفر کہاں تک ہے
عجیب لوگ ہیں آزادیوں کے مارے ہوئے
قفس میں پوچھتے پھرتے ہیں گھر کہاں تک ہے

سلیم کوثر

No comments:

Post a Comment