سانس لینا بھی بار ہوتا ہے
جب تِرا انتظار ہوتا ہے
آتا ہے جب بہار کا موسم
جب جنوں اُستوار ہوتا ہے
ذکر کیا دامن و گریباں کا
پیرہن تار تار ہوتا ہے
آپ رونے سے منع کرتے ہیں
رونے پر اختیار ہوتا ہے؟
راس آتی نہیں خوشی اس کو
جس کو غم ناگوار ہوتا ہے
سن کے عاجز وہ سرگزشت مِری
جانے کیوں اشکبار ہوتا ہے
عاجز ماتوی
No comments:
Post a Comment