کیا یہ خود سے اب انتقام نہیں
تجھ سے کوئی دعا سلام نہیں
گل و گلزار تیرے شیدا ہیں
کہیں خوشبو تو تیرا نام نہیں
مسکراہٹ وہ لین دین ہے جو
کسی مذہب میں بھی حرام نہیں
دل خدا کا مکان ہے لوگو
خواہشوں کا اگر غلام نہیں
کام اس بے وفا کے رابعہ دیکھ
آج کل مجھ سے کوئی کام نہیں
رابعہ ملک
No comments:
Post a Comment