Tuesday, 7 September 2021

سلیقہ بولنے کا ہو تو بولو

 سلیقہ بولنے کا ہو تو بولو

نہیں تو چُپ بھلی ہے لب نہ کھولو

خموشی کا کوئی تو بھید کھولو

جو لب کھلتے نہیں آنکھوں سے بولو

عداوت کوئی پیمانہ نہیں ہے

محبت کو محبت ہی سے تولو

قیادت کا یہ مطلب تو نہیں ہے

کہ جو آگے ہو اس کے ساتھ ہو لو

بہت سے غم چھپے ہونگے ہنسی میں

ذرا ان ہنسنے والوں کو ٹٹولو

جب آنکھیں مچ گئیں تب آ کے بولے

سرہانے ہم کھڑے ہیں دیکھ تو لو

بڑی قاتل نظر کا سامنا ہے

وقار اب جان و دل سے ہاتھ دھو لو


وقار مانوی

No comments:

Post a Comment