Thursday, 16 September 2021

حادثوں سے جب تری پہچان ہوتی جائے گی

 حادثوں سے جب تِری پہچان ہوتی جائے گی

زندگی آسان سے آسان ہوتی جائے گی

اپنے مطلب کے لیے دنیا ہنسائے گی تجھے

پھر تِرے رونے کا خود سامان ہوتی جائے گی

جس پہ رک کر لے رہا ہے تُو جوانی کے مزے

وہ سڑک آگے بہت سنسان ہوتی جائے گی

شوقِ آسائش میں پڑ کر ہم نے یہ سوچا نہ تھا

اچھی خاصی زندگی ویران ہوتی جائے گی

کل تجھے ڈھونڈے گی دنیا جب تِرے اشعار میں

دیکھ کر فنکاریاں حیران ہوتی جائے گی


اشفاق انصاری

No comments:

Post a Comment